پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران ہی آسٹریلیائی وکٹ کیپر بیمار ہوکر ہوٹل واپس چلے گئے

سڈنی: آسٹریلیائی وکٹ کیپر میتھیو ویڈ بیمار ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہوٹل واپس لوٹ گئے۔
بارش کی وجہ سے دن کا کھیل متاثر ہوا اور دیر سے کھیل شروع کیا گیا۔ ویڈ بھی باقی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ میدان پر پہنچے لیکن وہ صرف دو اوور ہی وکٹ کیپنگ کر سکے اور اس کے بعد فیلڈ چھوڑ کر لوٹ گئے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر بروکر نے کہا “میتھیو صبح سے ہی بیمار تھے اور انہیں قے اور متلی کی شکایت تھی۔ دوائی لینے کے باوجود بھی وہ فٹ محسوس نہیں کر رہے تھے۔
میدان پر آنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ آگے کھیل کو جاری نہیں رکھ سکیں گے۔لہذا ڈاکٹر کے مشورے کے بعد وہ آرام کرنے واپس ہوٹل لوٹ گئے ” ان کی جگہ ہینڈسکومب نے وکٹ کیپنگ کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Handscomb takes gloves from ill wade in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply