افتتاحی بلے باز محمد حفیظ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی

اسلام آباد: افتتاحی بلے باز محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈسے39ملین روپے پانے کے بعد 2015-16میںسب سے زیادہ کمائی کرنے والے پاکستانی کرکٹر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈکی 2015-16کے مالی سال کے گوشوارہ کے مطابق اس نے تینوں قسم کی کرکٹ کے فارمیٹ کے کھلاڑیوں میں550ملین روپے تقسیم کیے ہیں۔سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دوسرے کھلاڑی وکٹ کیپر سرفراز احمد ہیں جنہیں33ملین اور تیسرے کھلاڑی اظہر علی ہیں جنہیں 30ملین روپے دیے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ وہاب ریاض کو 29،احمد شہزاد کو 28، شعیب ملک کو 26، یونس خان کو 24، مصباح الحق کو 24، اسد شفیق کو20، شاہد آفریدی کو18، عمر اکمل کو18، راحت علی کو 17،محمد عرفان کو15، محمد رضوان کو14، جنید خان کو 13، انور علی کو12اور ذوالفقار علی کو11ملین روپے فیس اور بونس کی شکل میں دیے گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hafeez the highest earning pakistani cricketer in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply