ٹرک ڈرائیور کے بیٹے نے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا

نئی دہلی: ایک ٹرک ڈرائیور کے بیٹے گورو راج نے اس وقت ہندوستان میں ریاست کرناٹک کا اور دولت مشترکہ کے ممالک میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا جب آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوںکے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں انہوں نے 249کلو گرام وزن اٹھا کر ہندوستان کو نقری تمغہ دلایا۔
طلائی تمغہ ملیشیا کے ا ظہاراحمد اور کانسےکا تمغہ سری لنکا کے چترونگا لکمل کو ملا۔ویٹ لفٹنگ کے اس مقابلہ میں 25سالہ گورو راج نے اسنیچ میں111اسکور کیاتو کوئی جھٹکا لیے بغیر جرک میں138کا اسکور کیا اور مجموعی طور پر249کلو وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ ہندوستان کا دلادیا۔گولڈ میڈل جیتنے والے اظہار نے261اسکور کیا ۔
انہوں نے اسنیچ میں117کلو وزن اٹھا کر2010میں نئی دہلی میں اپنے ہی ہم وطن ابراہیم کا ریکارڈ توڑ کر دولت مشترکہ کھیلوں میں ایک نیاریکارڈ قائم کیا۔گورو راج کرناٹک مین کنڈو پارا کے رہائشی ہیں ۔ان کے والد ڈرائیور ہیں ۔
انہون نے 2010میں اپنا ویٹ لفٹنگ کیریر شروع کیا تھا۔اس کھیل میں اچھی غذا اور سپلیمنٹ لینے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مالی حالت اچھی نہ ہونے کے باعث ان کے لیے ایسا ممکن نہیں تھا لیکن ان کے والد نے بیٹے کی ہمت نہیں ہارنے دی۔اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔جس کا انہیں آج یہ صلہ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gururaja wins indias first medal at cwg in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply