پاکستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ نے سریز میں2-0کی سبقت حاصل کر لی

نیلسن: بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 8وکٹ سے شکست دے کر 5ون ڈے میچوں کی سریز میں2-0کی سبقت حاصل کر لی۔ ڈک ورتھ لوئس کے فارمولے کے تحت نیوزی لینڈ کو25اووروں میں 151رنز کا ہدف ملا ۔ جو اس نے دو وکٹ کے نقصان پر 23.5اووروںمیںپورا کر لیا۔
افتتاحی بلے باز مارک گپتل نے 71گیندوں پر 5چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 86اور روز ٹیلر نے 43بالوں پر 4چوکوں کے ساتھ45رنز کا تعاون دیا۔ کپتان ولیمسن نے19رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولروں محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل محمد حفیظ ا،شاداب خان اورحسن علی کی ہاف سنچریوں کی مدد سے پاکستان نے مقررہ 50اووروں میں9وکٹ پر246رنز بنائے۔محمد حفیظ نے 71بالوں پر 8چوکوں کے ساتھ60، شاداب نے 68گیندوںپر 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52اور حسن علی نے 31گیندوں پر چار چوکوں اور اتنے ہی چھکے لگا کر 51رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن تین وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ساؤتھی اور ایسٹل نے دو دو اور بوٹ اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ لی۔ گپتل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Guptill overcomes rain and pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply