محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کھیل کے حق میں بہتر ہے:آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو

لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر آئندہ ماہ انگلستان کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق اسپاٹ فکسر کی واپسی کرکٹ کے حق میں اچھا ہے۔24سالہ محمد عامر نے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے یو کے ہم منصبوں سے کہا تھا کہ وہ اس باصلاحیت بولر کو ویزا دلانے میں مدد کریں۔
اگرچہ محمد عامر اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں لیکن اس بات کے امکانات کافی کم نظر آرہے ہیں کہ انہیں پاکستان کے دورہ انگلستان کے لیے برطانیہ آنے کا ویزا مل سکے گا۔
رچڈسن نے کہا کہ عامر اپنی سزا بھگت چکے ہیں اس لیے ہم کون ہوتے ہیں انہیں کھیل سے روکنے والے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر نے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یہ تلقین کر کے کہ وہ ان سے سبق لیں اور کوئی غلط حرکت نہ کریں ثابت کردیا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بننے کے خواہاں ہیں۔اور بلا شبہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ وہ کرکٹ میں واپس آگئے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: good thing for the sport icc chief executive backs amirs england return in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply