انگلستان کے خلاف سریز میں کیچ ڈراپ کرنے پرمشتاق احمد کا اظہار تشویش

اوول:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کیچ ڈراپ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔
مشتاق احمد نے اوول کے میدان میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم نے بھی اس سیریز میں نو سے دس کیچ ڈراپ کیے ہیں لیکن اگر کھلاڑی کسی اہم مقام پر کیچ ڈراپ کرتا ہے تو صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔
جمعرات کو چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو سلپ میں کھڑے افتخار احمد نے پہلے ایلسٹر کک کا کیچ چھوڑا اور بعد میں اظہر علی نے ایک اہم موقع پر محمد عامر کی گیند پر معین علی کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا جنھوں نے بعد میں سنچری ا سکور کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
مصباح الحق کے سلپ میں نہ کھڑے ہونے کے سوال پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مصباح کا مڈ آف پر کھڑے رہنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ بولروں سے باآسانی بات کرسکیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Good teams do not make mistakes like dropping catches mushtaq in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply