ایک سو ایک سالہ ملند سومن پنکا تھن دوڑ میں توجہ کا مرکز رہیں گی

نئی دہلی: 100 میٹر، 200 میٹر، بالا پھینک دیں اور گولہ پھینک میں ورلڈ ماسٹرس میں عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والی پنجاب کے پٹیالہ کی 101 سالہ مان کور اس سال 17 ستمبر کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والی خواتین کی پانچویں پن?اتھن دوڑ میں توجہ کا مرکز رہیں گی۔ پنکاتھن کے پانچویں ایڈیشن کا اس کے بانی ملند سومن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ 101 سالہ مان کور اور 79 سالہ ان کے بیٹے گردیو سنگھ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
مان نے 2010 میں 93 سال کی عمر میں دوڑنا شروع کیا تھا اور گزشتہ آٹھ سال میں وہ امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں 100 اور 200 میٹر او ر بھالا اور گولہ پھینک میں 95 سال سے زیادہ عمر کے ماسٹرز ایونٹ میں عالمی ریکارڈ بنا چکی ہیں۔ مان کور نے پنجابی میں جب اپنی بات رکھی تو پورا ہال تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ اس عمر میں بھی ان کی آواز میں وہی پرانا جوش تھا اور ان کی تیزی نوجوانوں کو بھی شکست دینے والی تھی۔ انہوں نے کہا “جب میں دوڑتی ہوں تو مکمل ماحول اور لوگ میرے ساتھ ہو جاتے ہیں جس سے مجھے ایک نیا حوصلہ ملتا ہے۔ دوڑتے وقت مجھے کبھی گھٹنوں میں درد محسوس نہیں ہوتا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gold medalist 101 yr old runner mann kaur to run pinkathon in delhi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply