شاداب زکاتی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت گوا نے آندھرا پردیش کو ہرایا

دھنباد:مین آف دی میچ شاداب زکاتی اور میڈیم پیسر رتوراج سنگھ کی شاندار بولنگ نے آندھرا کے رکی بھوئی کی نصف سنچری پر پانی پھیرتے ہوئے گوا کو رنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے کے تیسرے ہی دن جمعرات کو 34 رنز سے جیت دلا دی۔
شاداب زکاتی نے 70 رن پر تین وکٹ اور انمول پڈریکر نے 87 رن پر تین وکٹ لئے۔اس میچ میں کل 11 وکٹ لے کر زکاتی مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔انہوں نے پہلی اننگز میں کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 53 رن پر آندھرا کے آٹھ وکٹ لئے تھے۔
گوا نے جیت کیلئے آندھرا کے سامنے 233 رنز کا آسان سا ہدف دیا تھا لیکن جیت کی طرف بڑھ رہی ٹیم گوا کے بولر رتوراج نے کنٹرول کر لیا اور تیسرے ہی دن صبح کے سیشن میں 59.2 اوور میں آندھرا کی دوسری اننگز 198 رنز پر سمیٹ دی۔اس جیت سے گوا کو چھ پوائنٹس حاصل ہوئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Goa derails andhra in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply