قومی نشانہ بازی میں ہینا سدھو او رسشئیل گھالے نے طلائی تمغہ جیتا

نئی دہلی: اولمپک کھلاڑی اور اسٹار شوٹر ہینا سدھو اور سشیل گھالے نے 60 ویں قومی نشانے بازی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو بالترتیب خاتون و مرد زمرے میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
او این جی سی کی سدھو نے 25 میٹر پسٹل اور سشیل گھالے نے مردوں کی 50 میٹر رائفل پرون ٹورنامنٹ کے خطاب اپنے نام کئے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 574 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے والی سدھو نے فائنل میں ہریانہ کی مسکان کو 8-2 سے پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔
یہاں بالیواڑی شوٹنگ رینج میں منعقد ہ اس چیمپئن شپ میں سدھو نے اپنی لے کو آخر تک جاری رکھا اور طلائی تمغہ جیت کر دم لیا۔ فائنل راؤنڈ میں ان کا مقابلہ راہی سرنوبات، انراج سنگھ اور مسکان کے ساتھ تھا جس میں سدھو نے بازی ماری۔مقابلے میں کانسے کا تمغہ سرنوبات نے انو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے نام کیا۔ مسکان بھلے ہی اس خطاب میں ذاتی طلائی سے چوک گئیں ہوں لیکن انہوں نے اس مقابلے کے جونیئر کلاس میں مدھیہ پردیش کی چیکی یادو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
ہریانہ کی گوری نے تیسرے مقام پر رہتے ہوئے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ مرد زمرے میں فوج کے سشیل گھالے نے 50 میٹر رائفل پرون مقابلے کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق اولمپک کانسے کا تمغہ یافتہ گگن نارنگ اور اولمپین چین سنگھ جیسے سابق فوجیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghaley wins 50m prone heena clinches 25m pistol in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply