انگلستان گیل طوفان میں بہہ گیا

 ممبئی: کرس گیل نے چھکے چوکوں کی بارش کرتے ہوئے محض47بالوں پر سنچری بنا کر ویسٹ انڈیز کو انگلستان کے خلاف 6وکٹ سے شاندار فتح دلادی۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں183رنز کا تعاقب کرتے ہوئے اگرچہ اننگز کی دوسری ہی گیند پر ویسٹ انڈیز کے افتتاحی بلے باز چارلس کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے ۔لیکن گیل کو سیموئل جیسے تجربہ کار بلے باز کا ساتھ مل گیا اور یہ دونوں پاور پلے کے 6اووروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکور 50کے پار لے گئے لیکن 57کے مجموعی اسکور پر سیموئل بھی عادل رشید کی گیند پر 27بالوں پر 37رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،۔ انہوں نے8چوکے لگائے۔
اگرچہ سیموئل کے آؤٹ ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز گیل کا ساتھ دیتا دکھائی نہیں دیا ۔ہر بلے باز کریز پر آتا تھا اور ایک طرف چپ چاپ کھڑا دوسرے سر ے پر گیل کے بلے کو آگ اگلتا دیکھتا رہتا تھا۔ گیل نے بھی بھاری بھرکم ٹارگٹ کا بوجھ تنہا اپنے کندھے پرر لے رکھا تھا۔گیل نے 11چھکے اور پانچ چوکے لگا کر جہاں ایک طرف سنچری مکمل کی وہیں دوسری جانب اپنی ٹیم کو 20اوور مکمل ہونے سے11گیندیں پہلے ہی 6وکٹ سے میچ جیت کر ٹی ٹونٹی کے گروپ اے کا پہلا میچ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پرانگلستان نے مقررہ20اووروں میں6وکٹ پر 182رنز بنائے۔ روٹ48رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے رسل اور براو¿ نے دو اور سلیمان بین نے ایک وکٹ لی۔ گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔گیل کی100رنز پر مشتمل آتشیں اننگز کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 96رنز کھڑے کھڑے ہی بنا دیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gayles 48 ball ton wipes out england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply