کرس گیل ہندوستان کے خلاف ون ڈے اور تونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز نہیں کھیلیں گے

پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کے جارح افتتاحی بلے باز کر گیل نے ذاتی وجوہ بتا کر ہندوستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز کھیلنے سے اظہار معذوری کیا ہے۔

جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے سلیکٹروں نے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیرمین کورٹنی براو¿ن نے کہا کہ ہم ہندوستان اور پھر اس کے بعد بنگلہ دیش کے دورے کے لیے کرس گیل سے محروم رہیں گے کیونکہ اس بار وہ ذاتی وجوہ سے کھیلنے سے قاصر ہیں۔

تاہم گیل نے انگلستان کے خلاف ہوم سریز اور 2019کے ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ویسٹ ا نڈیز کو ہندوستان کے خلاف5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سریز کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ21اکتوبر کو گواہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز تین ٹونٹی ٹونٹی میچز کی سریز بھی کھیلے گی۔لمبی ہٹیں لگانے والے کیرن پولارڈ، مڈل آرڈر بلے باز ڈیرن براو¿ اور آل راو¿نڈر آندرے رسل ٹونٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

انڈیا کے خلاف ویسٹ انڈیز اسکواڈ: جیسن ہولڈر(کپتان)،فیبیان ایلن، سنیل ایمبریز، دیوندر بشو، چندر پال ہیم راج، شرمون ہیٹمیر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لوئیس ایژلے نرس، کیمو پال، رومین پاویل،کیمر روچ ، مارکن سیموئلز اور اوشین تھامس۔

ٹونٹی ٹونٹی ٹیم: کارلوس برتھ ویٹ(کپتان)، فیبیان ایلن، ڈیرن براو¿،شرمون ہٹمائر، ایون لوئیس، اوبیڈ مکائے، ایژلے نرس، کیمو پال، کاھرے پیرے،کیرن پولارڈ،روومن پوویل،دنیش رام دین، آندر رسل، شیرفین ردر فورڈ اور اوشین تھامس۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gayle to miss odi and t20 series against india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply