ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کرس گیل کی وپسی،انگلستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے کھیلیں گے

گراس آئسلیٹ،سینٹ لوشیا: اس سال کے ورلڈ کپ کی تیاری کے خیال سے ویسٹ انڈیز نے ممتاز بلے باز کرس گیل کو انگلستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوںکے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے 39سالہ گیل ، جنہوںنے اپنا آخری ون ڈے میچ گذشتہ سال جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سریز میں کھیلا تھا،ایون لوئس کے ساتھ دھماکہ خیز افتتاحی شراکت کی تجدید کر سکتے ہیں۔لوئس اور گیل دونوں ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سریز میں نہیں کھیل سکے تھے۔لیکن اب14رکنی دستے میں ان دونوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔

جبکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نکولس پورن کو ٹیم میں پہلی بر شامل کیاگیا ہے۔ٹیسٹ سریز کے بعد،جو ویسٹ انڈیز نے دو میچوں کے بعد ہی2-0سے سبقت حاصل کر کے اپنے نام کر لی ہے،ویسٹ انڈیز اور انگلستان کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سریز کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین کورٹنے براؤن نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں جاری ہیں اور ایک ٹیم کے طور پر اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو پرکھنے اور ان سے واقف ہونے کے لیے عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ٹیم کے خلاف سریز کھیلنا ہمارے لیے بہترین موقع ہے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gayle returns to windies squad for england odis in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.