عمران خان کی حلف برداری: سنیل گواسکر شرکت نہیں کریں گے

نئی دہلی: اپنے دور کے شہرہ آفاق افتتاحی بلے باز سنیل گواسکر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی وزیر اعظم کے طور پر تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے اظہارمعذوری کیا ہے ۔

تقریب حلف برداری 18اگست بروز ہفتہ ہوگی۔ گواسکر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو فون کر کے ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 18اگست کو چونکہ وہ انگلستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے باعث فرصت میں نہیں ہوں گے کیونکہ اس موقع پر ان کی انگلستان میں موجوگی ضروری ہے۔ اس لیے وہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قاصر ہیں۔

گواسکرنے کہا کہ کرکٹر کے طور پر عمران خان نے ہندوستان کے کئی دورے کیے ۔وہ ہندوستانیوں سے ملتے جلتے رہے۔ وہ ہندستان اور ہندوستانیون کو سمجھتے ہیں اس لیے جہاں تک پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کا سوال ہے تو مجھے عمران خان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

عمران خان نے اپنے مدعوئین کی فہرست کی آخری لمحات میں نوک پلک درست کرتے ہوئے اپنے کرکٹ دور کے ہندستان کے تین کرکٹ کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کپل دیو اوعر نوجوت سدھو کو مدعو کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gavaskar to miss imran khans inauguration in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply