وراٹ کوہلی نے اندور ٹیسٹ میچ میں گوتم گمبھیر کے کھیلنے کی تصدیق کی

اندور : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جمعہ کو کہا کہ بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز گوتم گمبھیر نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی اننگز کا آغاز کریںگے۔ وراٹ نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہفتے کے روز سے یہاں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی شام ایک پریس کانفرنس میں گمبھیر کے کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکھر دھون کے زخمی ہونے کے باعثگوتم گمبھیر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے اور میچ میں ان کا کھیلنا طے ہے۔
گمبھیر کوسلامی بلے باز لوکیش راہل کے کانپور میں پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے بعد کولکاتا کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔لیکن ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ٹیسٹ میں شکھر دھون کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔شکھر کو اس میچ کے دوران ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی اور انہیں آخری ٹیسٹ سے باہر ہو نا پڑ۔وراٹ نے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم کی پچ کو اسپورٹنگ پچ بتاتے ہوئے کہا کہ اس پر بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کو مدد ملے گی۔ اس پچ پر اچھے رنز بھی بنیں گے اور گیندبازوں کو وکٹ بھی ملے گی۔ کپتان نے اپنے فارم پر پوچھے گئے سوا ل کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے لئے فکر مند نہیں ہیں۔
ہندوستانی کپتان نے تیزگیندباز محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فٹ نیس میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی کا فٹ ہونا گھریلو سیریز کے لئے بہت فائدہ مندرہا ہے۔ موسم کے سلسلے میں پوچھے جانے پر وراٹ نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موسم کو دیکھ کر ٹیم انڈیا نے کبھی بھی تیاری نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم موسم کو دیکھ کر تیاری نہیں کرتی ہے کیونکہ موسم کسی کا پابندنہیں ہوتا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gautam gambhir to play third test confirms virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply