گوتم گمبھیر نے سکما میں شہید جوانوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لی

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق ٹیسٹ بلے باز اور آئی پی ایل میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر نے اعلان کیا ہے کہ چھتیس گڑھ کے سکما علاقہ میں ماو¿ باغیوں کے حملہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات ان کی فاو¿نڈیشن برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا ان کی ٹیم نے اس جانب کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی گوتم گمبھیر کا اس وقت کافی چرچا رہا جب انہوںنے کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں سی آر پی ایف کے اہلکاروں کوزدو کوب کیے جانے ور آزادی کے نعروں کا ویڈیو دیکھ کر ابر افروختہ ہو کر یہ کہا تھا کہ ہماری فوج کے جوان کے منھ پر مارے جانے والے ہر تھپڑ کے جواب میں کم از کم 100جہادیوں کو ہلاک کردیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو آزادی چاہتا ہے وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے۔ کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ اور یہ ہند مخالف عناصر یاد رکھیں کہ ہمارے پرچم میں جورنگ ہیں ان میں ایک زعفرانی ہے جو ہمارے غصہ کی آگ ظاہر کرتا ہے، سفید ہے جو جہادیوں کا کفن ہے اور ہرا دہشت گردی سے نفرت ظاہر کرتا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gautam gambhir foundation to bear education expenses of children of soldiers martyred in sukma maoist attack in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply