فرانس کی گارسیا نے چائنا اوپن ٹینس کا سنگلز کا اعزاز جیت لیا

Garcia rules in China, wins second straight
بیجنگ: (یو این آئی) فرانس کی کیرولین گارسیا نے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے رومانیہ کی سیمونی ہالیپ کو ہراکر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہاں اتوار کی شب غیر سیڈیڈ گارسیا نے ایک گھنٹے 52 منٹ تک چلے خطاب مقابلے میں نمبر ایک بننے جارہی ہالیپ کو 4-6، 6-7 سے ہراکر خطاب اپنے نام کیا۔
پچھلے ہفتے وہان اوپن جیتنے والی گارسیا کی یہ مسلسل 12 جیت ہے۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہی اب وہ عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر سے 9ویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ ہالیپ نے شروعات میں ہی گارسیا کی سروس بریک کی۔ لیکن گارسیا نے واپسی کرتے ہوئے پہلا ٹسٹ 4-6 سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں 3-3 کی برابر پر آنے کے بعد ہالیپ نے دباؤ بنایا۔
حالانکہ گارسیا نے نو بریک پوائنٹ لیتے 3-4 سے سبقت حاصل کی۔ اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ کو ٹائی بریکر میں لی گئی جہاں انہوں نے 4-6، 6-7 سے اپنے نام کرلیا۔ گارسیا پہلی ایسی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے ایک سال میں وہان اوپن اور چائنا اوپن کا خطاب جیتا ہے۔