کالی آندھی پاکستان کو لے اڑی، جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز سریز میںبرابری پر

باربیڈاس : ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولروں نے فاسٹ بولنگ کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کی صف میں ایسی تباہی مچائی کہ دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم مل کر بھی ویسٹ انڈیز کے ایک ہی بلے باز ہوپ کے انفرادی اسکور تک کو پار نہ کر سکی اور پوری ٹیم محض81رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
188رنز کے تعاقب میں ابھی ٹیم نے منزل کا پانچواں حصہ بھی طے نہیں کیا تھا کہ پاکستان چوٹی کے سات بلے بازوں سے ہاتھ دھو چکا تھا۔ فاسٹ بولروں گیبریل، جوزف اور ہولڈر کے قہر کا یہ عالم تھا کہ پاکستان ابھی ایک جھٹکے سے سنبھلتا نہیں تھا کہ دوسرا اس سے بھی زیادہ بڑا جھٹکا لگ جاتا تھا۔ پاکستانی بلے بازوں کی پسپائی کا عالم یہ تھا کہ اس کے 7بلے باز دہائی کے ہدسہ تک میں نہ پہنچ سکے ۔وکٹ کیپر سرفراز50گیندوں پر2چوکوں کی مدد سے 23 اور محمد عامر 34گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ20رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شینن گیبریل نے 11اووروں میں اتنے ہی رنز دے کے 5وکٹ لیے ، جبکہ ہولڈر نے 3اور جوزف نے 2وکٹ لیے۔ گیبریل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز 3ٹیسٹ میچوں کی سریز میں1-1کی برابری پر آگیا ہے۔تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے روسیو میں کھیلا جائے گا۔

Title: gabriel knocks out pakistan for 81 | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: ,

Leave a Reply