پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز کو دھکا دینے کی پاداش میںگیبریئل پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز سرفراز احمد کو دھکا دینے پر ویسٹ انڈین فاسٹ بالر شینن گیبریئل کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پیر کو میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران 103ویں اوور کے دوران شینن گیبریئل نے امپائر رچرڈ النگورتھ سے اپنی کیپ وصول کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود پاکستانی بلے باز سرفراز احمد کو جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔ شینن گیبریئل آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی، آفیشل، امپائر یا کسی اور شخص سے جان بوجھ کر جسمانی طور پر ٹکرانا یا نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔شینن گیبریئل پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تین منفی پوائنٹس بھی دے دیے گئے ہیں۔ گیبریئل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو بھی تسلیم کر لیا جس کے بعد معاملے کی سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gabriel fined 50 pc of match fee for pushing sarfraz in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply