عثمان خواجہ کی مدد سے آسٹریلیا نے آخری ون ڈے میچ بھی جیت کر ہندوستان کو 3-2سے ہرایا

نئی دہلی:عثمان خواجہ کی شاندار سنچری اور پھر اپنے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو 35رنز سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سریز3-2سے جیت لی۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں 273رنز کے تعاقب میں ابھی ہندوستان نے نصف منزل بھی نہیں طے کی تھی کہ نصف ٹیم پویلین واپس جا چکی تھی۔یہ سلسلہ پانچویں اوور میں شکھر دھون کے 15مجموعے پر آو¿ٹ ہونے سے شروع ہوا۔ انہیں ان کے 12انفرادی اسکور پر کمنز نے وکٹ کیپر کیری کے ہاتھوں اور 13ویں اوور میں کوہلی کو اسٹوئینس نے کیری کے ہی ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے ہندوستان کو دو ایسے زبردست جھٹکے دیے کہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں سناٹا طاری ہو گیا۔

کیونکہ دھون اور کوہلی دونون ہی مقامی کھلاڑی تھے اور ان سے تماشائی بڑی امیدیں وابستہ کیے تھے۔ کوہلی 22گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے20رنز ہی بنا سکے۔91اسکور پر رشبھ پنت اور 120اسکور پر وجے شنکر بھی روہت کا ساتھ چھوڑ گئے۔اسی اثنا میںروہت کو کیدار جادھو کا ساتھ مل گیا لیکن رنز کی رفتار بنانے کی کوشش میں یا اسپن بولروں کی حوصلہ شکنی کی نیت سے چھکا لگانے کی کوشش میں بلا ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے اور اسٹمپڈ ہو گئے۔ 132اسکور پرروہت کے ہاتھ سے بلا کیا نکلا میچ بھی ہندوستان کی گرفت سے نکل گیا۔اسی اوور کی پانچویں گیند پر جب آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی اتٹمپ آؤٹ ہو گئے تو ٹیم انڈیا کی شکست یقینی ہو گئی اور صرف یہ دیکھنا باقی رہ گیا کہ ہندوستان کتنے رنز سے ہارے گا۔لیکن جادھو اور بھونیشور کمار نے لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالنے اور ہدف کی جانب بڑھنے کی کوشش کی ۔

لیکن منزل اتنی دور تھی کہ ان دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 91رنز کی پارٹنر شپ بھی بے سود ثابت ہوئی۔اور دونوں ہی 223کے اسکور پر لگاتار اووروں میں آؤٹ ہو گئے۔بھونیشور کو کمنز نے فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔بھونیشور نے 54گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے46اور جادھو نے 57گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے44رنز بنائے۔انہیں رچرڈسن نے میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔اس سے قبل آسٹریلیاکے افتتاحی بلے باز عثمان خواجہ نے اپنے ون ڈے میچز کے کیریر میں دوسری سنچری بنائی،جو حسن اتفاق سے اسی سریز میں بنی ہیں۔انہوں نے اپنے کپتان و ساتھی افتتاحی بلے باز آرون فنچ کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے76رنز بنا کر آسٹریلیا کو ایک اچھا اسٹارٹ دیا۔ فنچ 14.3اووروں میں 43گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے27 رنز بنائے۔فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ نے ہینڈز کومب کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 99رنز بنا کر اننگز کو کچھ اور استحکام بخشا۔ اسی دوران خواجہ نے کیریر اور سریز کی دوسری سنچری بھی مکمل کر لی۔

لیکن سنچری بناتے ہی وہ بھونیشور کمار کی گیند پر وراٹڑ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ خواجہ نے 106گیندیں کھیلیں اور 10چوکوں اور دو چھکوں سے 100رنز بنائے۔ ہینڈز کومب 60گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے52رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد تو جیسے جھڑی سی لگ گئی اور لگاتار جھٹکے لگتے رہے۔ جڈیجہ نے ، جنہوں نے فنچ جیسے بلے باز سےءٹیم کو چھٹکارہ دلایا تھا ایک اور خطرناک بلے باز میکسویل کو آؤٹ کر کے ٹیم انڈیا کو میچ میں واپس لائے۔ اس کے بعد تو ٹیم انڈیاکے بولرز حاوی ہوتے چلے گئے اور محض51رنز کے اضافہ کے ساتھ آسٹریلیا مزید5کھلاڑیوں سے محروم ہو گیا۔

جس وقت کمنز میدان میں آئے تو آسغٹریلیا کا اسکور 229تھز اور اس کے ساتھ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔لیکن کمنز نے کریز میں پہلے سے کوجود رچرڈسن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے محض16گیندوں پر 34رنز کی پارٹنر شپ نبھا کر آسٹریلیا کوایک اچھا اسکور دینے میں اہم رول ادا کیا۔رچرڈسن نے 21گیندوں پر 3چوکوں کے ساتھ29اور کمنز نے 8گیندوں پر 15رنز بنائے اور دو چوکے کگائے۔اٹوئنس نے 27گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے20اور ایلن ٹرنر نے بھی 20گیندوں پر20رنز بنائے اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ہندوستان کی طرف سے بھونیشور کمار 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔محمد شامی اور رویندر جڈیجہ کو دو دو وکٹ ملے جبکہ ایک وکٹ کلدیپ یادو کو ملی۔ عثمان خواجہ کو دو سنچریوں اور دو ہاف سنچریوں کی مدد سے مین آف دی میچ اور مین آف دی سریزقرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: From 0 2 down khawaja zampa cummins and handscomb stun india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.