فٹبال ورلڈ کپ فرانس کی سیر پر روانہ

ماسکو: فرانس نے کروشیا کو دو کے مقابلہ چار گول سے شکست دے کر 20سال بعد فیفا فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا۔ اس دلچسپ مقابلہ میں فرانس نے اگر جگمگاتی ٹرافی جیتی تو کروشیانے اپنے خوبصورت کھیل سے دنیا بھر کے فٹبال شوقینوں کا دل جیت لیا ۔

میچ میں دونوں طرف سے شاندار موو بنے اور ٹوٹل فٹبال دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں د س دس منٹ کے فرق سے ہونے والے تین گول سے ہاف ٹائم تک اسکور فرانس کے حق میں ہی2-1رہا۔ 18ویں منٹ میںفرانس کو حسن اتفاق سے اس وقت 1-0کی برتری حاصل ہو گئی جب کروشیا کے دفاعی کھلاڑی میریو مانزوکک گیند کلیر کرنے کی کوشش میں گیند کو سر کی جنبش سے اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند پہنچا بیٹھے۔

اس کے10منٹ بعد کروشیا کے آئیون پیری سیک نے28ویں منٹ میں گول کر کے اسکور1-1کردیا ۔دس مٹ بعد ہی38ویں منٹ میں پنالٹی سے گول کر کے فرانس نے پہلا ہاف 2-1کی برتری کے ساتھ ختم کیا۔دوسرے ہاف میں فرانس کے پال پوگبا نے59ویں اور کیلیان ایمباپے نے گول کر کے فرانس کی جیت یقینی بنا دی ۔لیکن کورشیا نے بھی ہمت نہیں ہاری اور پے درپے حملے جاری رکھے لیکن حالات کچھ اس طرح فرانس کے حق میں سازگار رہے کہ کروشیائی کھلاڑی گول کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی چوکتے رہے۔اور اسکورفرانس کے حق میںمیچ اور ٹورنامنٹ ختم ہونے کا بگل بجنے تک4-2ہی رہا۔

اور فرانس نے بڑھ کر ٹرافی تھام لی۔20سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ فرانس کی سیر پر روانہ ہوا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کے کسی بھی فائنل میں اپنے ہی اوپر گول کرنے والی کروشیا پہلی ٹیم ہے۔اور دوسری اہم بات یہ رہی کہ کسی ورلڈ کپ فائنل میں پہلی بار ویڈیو اسسٹنس ریفری(وی اے آر) کا استعمال کیا گیا۔ اسی کے استعمال سے فرانس کو پنالٹی ملی جس سے ہونے والے گول سے کروشیائی کھلاڑیوں میں بددلی سی پھیل گئی۔

کروشیا کے لوجا موڈریک کو گولدن بال،بلجیم کے ایڈن مائیکل ہزارڈ کو سلور بال اور فرانس کے انٹونی گریز مان کو کانسے کی گیند ملی۔جبکہ انگلستان کے ہیری کین کو گولڈن بال،فرانس کے انٹونی گریز مان کو سلور بوٹ اور بلجیم کے رومیلو لکاکو برونز بوٹ دیے گئے۔گولڈن گلو ایوارڈ بلجیم کے گول کیپر تھیبوت کورٹریوس کو ملا۔ فرانس کے سینٹر فارورڈ کیلیان ایمباپا کوبہترین نوجوان کھلاڑی کا مستحق قرار دیا گیا۔فئیر پلے ٹرافی کا فاتح اسپین کو قرار دیا گیا۔فرانس کے انٹونیو گریز مان ، بلجیم کے ایڈن ہزارڈ،انگلستان کے ہیری کین اور کروشیا کے لوکا موڈرک کو تین تین بار مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France won the cup croatia won hearts in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply