فرانس آئس لینڈ کو5-2سے روند کر یورو 2016کے سیمی فائنل میں داخل

پیرس: اولیور جیرو کے دو شاندار گول کی بدولت میزبان فرانس نے یکطرفہ مقابلے میں آئس لینڈ کو 2۔5 سے روند کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے جہاں ٹیم کا سامنا عالمی چمپئن جرمنی کی ٹیم سے ہوگا۔
جس نے مقررہ اور فاضل وقت میں بھی 1-1 سے ڈرا کھیلنے کے بعد پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں 6-5سے اٹلی کو ہرا یا ہے۔فرانس میں جاری فٹبال یوروکپ کے چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل اتوار کی شام پیرس کے مشہور فٹبال اسٹیڈیم ’سٹڈ ڈے فرانس‘ میں کھیلا گیا جہاں سٹیڈیم کچھا کچھا بھر ہوا تھا۔
فرانس کی طرف سے پہلا گول جیرو نے 12 ویں منٹ میں کیا، دوسرا پوگبا نے 19ویں، تیسرا پیئٹ نے 42 ویں جبکہ فرانس کی طرف سے چوتھا گول بھی پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں ہوا جو گرزمین نے کیا۔فٹ بال کے ماہرین کا کہنا تھا کہ میچ پہلے ہی ہاف میں ختم ہو گیا تھا لیکن آئس لینڈ کی ٹیم بڑے حوصلے اور جذبے سے کھیلی۔
دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی آئس لینڈ کی ٹیم نے فرانس پر بھر پور حملہ کیا اور فرانس کو حاصل چار گول کی سبقت کو کم کر کے تین گول کر دیا۔ آئس لینڈ کی جانب سے پہلا گول سگورتھسن میچ کے 56 ویں منٹ میں کیا۔ فرانس کی ٹیم نے بھی دوسری طرف سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور آئس لینڈ کی دفاعی لائن شدید دباو¿ کا شکار رہی۔ فرانس کی کوششیں ایک بار پھر بار آور ثابت ہوئیں اور ان کی جانب سے اولیور جیرو نے پانچواں اور ذاتی طور پر دوسرا گول کر دیا۔ آئس لینڈ کی ٹیم محنت کرتی رہی اور اس کی طرف سے 84 ویں منٹ میں جارنسن نے گول کر کے پھر فرانس کی سبقت کو کم کیا۔ آئس لینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں سخت محنت کی اور وہ آخر تک ہمت نہ ہاری۔
انھوں نے آخری لمحات میں بھی چند ایک خطرناک حملے کیے۔ لیکن فرانس کی دفاعی لائن نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے اعداد وشمار کے مطابق فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں فرانس کو کسی میچ میں بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 11 میں سے آٹھ میچوں میں آئس لینڈ ہار چکا تھا۔
آخری دونوں میچوں میں فرانس نے آئس لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی تھی۔ اپنی سرزمین پر کھیلے جانے والے گذشتہ 16 بڑے میچوں میں فرانس کو کبھی شکست نہیں ہوئی اور ان میں سے 14 میچ اس نے جیتے جبکہ ایک ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ گذشتہ دس بین الاقوامی میچوں میں آئس لینڈ کو صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویلز کے علاہ آئس لینڈ اس ٹورنامنٹ کی واحد دوسری ٹیم ہے جس نے اپنے ہر میچ میں گول اسکور کیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France defeat iceland 5 2 to set up semi final with germany in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply