فرانس البانیہ کو 2-0سے ہرا کر یورو کپ پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس: میزبان فرانس البانیہ کو 2-0سے شکست دے کر گروپ اے سے یوروکپ 2016کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ کھیل کے مقررہ90منٹ تک دنوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکی تھیں۔
اور دونوں ٹیموں کے مایوس کن کھیل سے ایسامحسوس ہو رہا تھا کہ میچ برابری پر ختم ہو جائے گا۔ لیکن90ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی عادل رامی نے زبردست ٹیکنک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت خوبصورتی کے ساتھ نپے تلے انداز میں گیند کو ڈی کے لاب کیا جہاں انٹوائن گریز مان چاق و چوبند تھے اور شاید اسی قسم کے کسی پاس کے منتظر تھے ۔
انہوںنے ہوا میں لہراتے ہوئے آنے والی گیند کا رخ سر کی جنبش سے گول پوسٹ کے بائیں جانب موڑدیا اور فرانس کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہو گئی۔ انجیوری ٹائم میں بھی فرانس نے حملے جاری رکھے اور انجیوری ٹائم ختم ہونے سے محض ایک منٹ قبل دیمتری پیاٹ تنہا ہی گیند لے کر تیزی سے البانیہ کو ہاف میں گھسے اور ڈی کے اندر پہنچ کر گول کیپر ایٹریٹ بیریشا کو چکمہ دے کر زناٹے دار شاٹ سے گیند کو گول پوسٹ کے دائیں کونے میں داغ کر ناک آو¿ٹ راو¿نڈ میں پہنچا دیا۔مجموعی اعتبار سے فٹبال شوقینوں کو وہ فٹبال دیکھنے کوق نہیں ملی جس کے لیے فرانس پہچانا جاتا ہے۔
فرانس کے کھلاڑی ایک دوسرے کو پاس دیتے رہے یا پھر گیند کو اپنے قبضہ میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ البانیہ کے کھلاڑیوں کی حکم عملی جوابی حملہ کی رہی۔لیکن کسی بھی موقع پر وہ فرانس کے دفاعی کھلاڑی عادل رامی کی کمان میںمتحرک دفاعی صف کو پار نہ کر سکے۔

Title: france defeat albania to reach pre quarter final | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply