فرانس اور کروشیا ورلڈ کپ فٹبال کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

ماسکو: فرانس پیرو کو اور کروشیا ارجنٹائن کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹبال 2018کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ارجنٹائن ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔

کروشیا نے ارجنٹائن کو 3-0سے ہرایا۔ یہ تینوں گول دوسرے ہاف میں اینٹے ریبک، کپتان لوکا موڈریک اور آئیون رکیٹیک نے کیے۔ریبک نے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا جبکہ موڈریک نے لمبی دوری سے زوردار شاٹ لگا کر دوسرا گول کیا اور رکیٹیک نے تابوت میں آخری کیل پیوست کر دی۔ اس شکست سے ارجنٹائن ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

وہ اپنے گروپ میں اب دو میچوںسے ایک پوائنٹ لے کر تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے اپنا آخری میچ چوتھی پوزیشن پر رہنے والے نائجیریا سے کھیلنا ہے۔

فرانس نے پیرو کو1-0سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ پیر 36سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکا تھا ۔لیکن فرانس اور ڈنمارک سے شکست کھاکر سعودی عرب، مصر اور مراکش کے بعد عملاً ٹورنامنٹ سے باہر ہو نے والا چوتھا ملک ہو گیا۔

فرانس کی جانب سے ایمباپے نے پہلے ہی ہاف کے34ویں منٹ میں گول کر کے ورلڈ کپ میں فرانس کی جانب سے گول کرنے والا سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس وقت اس کی عمر 19سال 183دن ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France croatia in last 16 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply