میچ فکسنگ کے جرم میں جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑیوں پرپابندی

جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث چار کھلاڑیوں کے خلاف، جن میں سابق ٹسٹ وکٹ کیپر تھامی سولیکائیل بھی شامل ہیں، سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ہے۔
سی ایس اے کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ہوئے ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ میں جین سائمز، تھامی سولیکائیل، ایتھی بھلاتھی اور پمیلیلا میٹشیکے کو میچ فکسنگ کا مجرم پایا گیا اور سب نے اپنا جرم قبول بھی کر لیا ہے۔
فکسنگ کو لے کر ہماری پالیسی واضح ہے جس کے تحت ہم نے ان چاروں کھلاڑیوں پر سخت پابندی لگائی ہیں۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر رہ چکےتھامی سولیکائیل کو 12 سال کے لئے ،میٹشیکے اور م بھلاتھی پر دس دس سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
وہیں آل راؤنڈر کھلاڑی س سائمز پر سات سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ان چاروں کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ کے دوران پیسے لے کر میچ فکس کرنے کا الزام ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four south african cricketers banned for match fixing in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply