چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے ملیشیا کو 2۔4 سے ہرایا

میلبورن: نکن تمیاکے دو شاندار گولوں کی مدد سے ہندوستان نے چار ملکوں کے انویٹیشن ٹورنامنٹ میں جمعرات کو یہاں راؤنڈ روبن میچ میں ملیشیا کو چار۔دو سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔ میچ میں ہندوستان کے لیے نکن نے 24 ویں اور 55 ویں منٹ میں گول کیے جبکہ روپندر پال سنگھ نے 40 ویں اور آکاش دیپ سنگھ نے 56 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آخری مرحلے میں کافی جارحانہ ہاکی کھیلی۔
شروع شروع میں ہندوستان کا دبدبہ بھاری تھا لیکن اس کے باوجود ملیشیا کے مضبوط دفاع کو ہندوستانی فارورڈ پسپا نہ کر سکے۔ پہلے بریک تک دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔ لیکن دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے مڈفیلڈ میں اچھا کھیل دکھایا اور 24 ویں منٹ میں اسے پہلی کامیابی ملی جب سردار اسنگھ نے ملیشیا کے دفاع کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر گیند کو ست بیر سنگھ کی طرف بڑھایا جنہوں نے چلتی گیند کا رخ نکی کی جانب موڑ دیا جنہوں نے ملیشیا کے دفاع کو چرتے پھاڑتے اور چکمہ دیتے ہوئے گیند کو سرعت سے گول پوسٹ میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔
تیسرے کوارٹر کے نو منٹ بعد ملائیشیا کے لئے فیصل ساری نے پنالٹی کارنر پر گول کر اسکور 1-1 کر دیا۔تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ہندوستان نے اپنا پہلا پنالٹی کارنر جیتا اور اس پر روپندر نے گول کیا اور دو۔ایک سے برتری حاصل کر لی۔ فائنل کوارٹر کے ابتدائی منٹوں میں ملیشیا نے کئی پنالٹی کارنر حاصل کئے۔شہرل صبا نے پنالٹی کارنر پر گول کیا اور پھر دونوں ٹیمیں 2-2 سے برابری پر آ گئیں۔
تاہم ہندوستانی ٹیم نے پھر زیادہ جارحیت دکھائی اور گیند پر کنٹرول بنایا اور 55 ویں منٹ میں نکن نے اپنا دوسرا گول کر پھر سے ہندوستان کو تین ایک سے آگے کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کی جانب سے آکاش دیپ نے ایک منٹ بعد ہی چوتھا گول کرکے چار۔دو سے جیت یقینی بنا دی۔ہندوستان کا اب اگلا میچ 26 نومبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four nations hockey india beat malaysia 4 2 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply