میچ سے پہلے پاکستانی قومی ترانہ گا نے پر چار کشمیری کرکٹ کھلاڑی گرفتار

سری نگر: کشمیر میں چار کرکٹ کھلاڑیوں کو قبل از میچ ہونے والی ایک تقریب میں ،جس میں پاکستانی قومی ترانہ گایا گیا تھا ،شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ان کھلاڑیوں کا اس تقریب میں حصہ لینے کا علم حکام کو ایک ویڈیو سے ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ بانڈی پورہ میں ایک کرکٹ میچ سے پہلے دونوں ٹیمیں قطار میں کھڑی تھیں پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانہ چل رہا تھا اور یہ تمام کھلاڑی سر جھکائے کھڑے تھے۔یہ میچ ایمسی سی گوندیپورا اور دورپوڈا کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔تاہم ان چاروں کھلاڑیوں کو انکے والدین کو سمجھانے بجھانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ لیکن پولس اس میچ کے منتظمین کو تلاش کر رہی ہے۔
یہ میچ 3جنوری کو باندی پورہ ضلع کے ارین گاوں میں کھیلا گیا تھا۔باندی پورہ کے ایس ایس پی شیخ ذوالفقار آزاد نے میڈیا کو بتایا کہ اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پولس نے گاؤں کے بزرگوں سے بھی رابطہ کر کے ان سے کہا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ایسے حادثات دوبارہ رونما نہیں ہوں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four cricketers arrested as pakistans national anthem was played before a cricket match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply