ہمیں 45منٹ کی خراب کرکٹ مار گئی: وراٹ کوہلی

مانچسٹر : ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے عالمی کپ سے باہر ہونے کے عواقب و عوامل پر نظر ڈالتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو محض45منٹ کی خراب کرکٹ کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو28گھنٹے اور24منٹ تک چلنے والے سیمی فائنل کے صرف 45منٹ کے کھیل نے ٹیم انڈیا کی گذشتہ45ماہ کے دوران عمدہ کارکردگی اور 2019کے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر پانی پھیر دیا اور کوہلی کی ٹیم بدھ کے روز مانچسٹر میںن یوزی لینڈ سے غیر متوقع طور پر18رنز سے ہار کر جہاں ایک طرف اتوار سے پہلے ہی وطن واپسی پر مجبور ہو گئی وہیں دوسری جانب اسی اتوار کو ہندوستان کو فائنل میں کھیلتا دیکھنے کی امیدوں کے ساتھ سات سمندر پار کر کے لندن پہنچنے والے ہندوستان کرکٹ شوقینوں کو بھی ہوائی سفر کی تکان اتارنے سے پہلے ہی وطن واپسی کا ٹکٹ کنفرم اور ہوٹلوں میں بکنگ منسوخ کرانا پڑ ی۔

دراصل اس میں ہندوستانی بلے بازوںکا کوئی قصور تھا بھی نہیں ۔یہ تو نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز ہنری اور بولٹ کی بے رحمی تھی جنہوں نے مل کر ہندوستانی بلے بازوں کا ایسا جلوس نکالنا شروع کیا کہ اس کے چوٹی کے3بلے باز بشمول روہت شرما اور کپتان وراٹ کوہلی اسکور بورڈ پر دو عددی ہندسہ آنے سے پہلے ہی پولین جا چکے تھے۔

رہی سہی کسر دنیش کارتک، رشبھ پنت اور ہاردیک پانڈیانے گھٹنے ٹیک کر پوری کر دی اور ابھی ٹیم تین عددی ہندسہ میں بھی نہیں پہنچی تھی کہ ہندوستان چھ بلے باز وں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ کوہلی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کی اس کامیابی کا تمام تر کریڈٹ کیوی بولروں کو ہی جاتا ہے جنہوں نے نئی گیند کا نہایت خوبصورتی اورکامیابی سے استعمال کیا۔اور ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forty five minutes of bad cricket put us out says kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.