نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹ کپتان مارٹن کرو انتقال کر گئے

ولینگٹن: نیوزی لینڈ کے اپنے دور کے معروف بلے باز مارٹن کرو کا جمعرات کو انتقال ہو گیا ۔ وہ53برس کے تھے اور طویل عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔
مارٹن کرو کو 2012میں ایک مہلک مرض فولیکولر لیمفوما کی تشخیص کی گئی تھی۔ اور چیمو تھراپی کے بعد اس میں کافی حد تک افاقہ بھی ہو گیا تھا اور ایسا محسوس ہوا کہ یہ مرض بتدریج ختم ہو رہا ہے لیکن2سال بعدستمبر2014میں مارٹن کرو نے اعلان کیا کہ کینسر، جسے وہ اپنا دوست اور سخت گیر آقا کے نام سے پکارتے تھے، لوٹ آیا ہے۔
ایک بیان میں مارٹن کے گھر والوں نے اعلان کیا کہ وہ دل پر پتھر رکھتے ہوئے مارٹن کی موت کا اعلان کرتے ہیں اور اس وقت نہایت مغموم اور رنجیدہ ہیں لہٰذا اس موقع پر انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔
مارٹن کرو نے اپنے 13سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں 77ٹیسٹ میچ اور 143ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے ۔ انہوں نے 17سنچریوں کے ساتھ 45.36کی اوسط سے 5444رنز بنائے۔
انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ ناگپور میں ہندوستان کے خلاف1995میں کھیلا تھا ۔ جسے نیوزی لینڈ نے 99رنزسے جیت کر پانچ میچوں کی سریز دو دو سے برابر کر دی تھی ایک میچ رد کر دیا گیا تھا۔ اس میچ میں کرو نے 62گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former new zealand cricket captain martin crowe dies in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply