سابق کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر انتقال کر گئے

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر 15اگست بروز بدھ انتقال کر گئے ۔وہ 77برس کے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ ریکھا ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔وہ طویل عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

حالت بگڑنے پر انہیں ممبئی کے جسلوک ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹرلے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ گذشتہ کئی روز سے ان کی حالت غیر ہوتی جا رہی تھی ۔

واڈیکر کا ملک کے ایسے کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کی قیادت میں ہندوستان نے سرزمین انگلستان پر انگلستان کے اور سرزمین غرب الہند پر ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سریز جیت کر ان دونوں ملکوں کے خلاف پہلی بار کوئی ٹیسٹ سریز جیت تھی۔

ان کے دور میں ہندوستان کو چارایسے اسپنرز چندر شیکھر (لیگ)،ایرا پلی پرسننا اور وینکٹ راگھون(آف ) اور بشن سنگھ بیدی(لیفٹ آرم)دستیاب تھے جو کسی بھی بیٹنگ صف میں تباہی مچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former indian test captain ajit wadekar passes away in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply