فیفا کے سابق صدر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ریو ڈی جینرو: (یو این آئی) بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے سابق صدر برازیل کے جواو ہیولاگ کا منگل کو یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ہیولاگ 100 سال کے تھے۔ اسپتال ذرائع نے اس میں تفصیلی معلومات نہیں دی ہیں۔
ہیولاگ سابق اولمپک تیراک اور واٹر پولو کھلاڑی رہے تھے۔وہ گزشتہ کافی عرصے سے سانس سے متعلق مسائل سے دو چار تھے اور اسپتال میں علاج کرا رہے تھے۔ ہیولاگ پہلے غیر یوروپی تھے جو فٹبال کی عالمی یونٹ فیفا کے صدر بنے تھے۔
وہ 24 سال تک اس عہدے پر رہے تھے۔تاہم خود پر بدعنوانی کے الزامات کے بعد انہوں نے 2013 میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former fifa president and ioc member no more in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply