انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی کپتان ریچل فلنٹ انتقال کر گئیں

لندن: انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی کپتان ریچل ہیہو فلنٹ کا یہاں 77 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ریچل نے 1976 میں انگلینڈ کے لیے پہلے خواتین کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی قیادت کی تھی۔ وہ میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی کمیٹی میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی تھیں۔ انہیں 2004 میں کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تھا۔ ایم سی سی نے سابق قدآور خواتین کرکٹر ریچل کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
کلب کے صدر میتھیو فلیمنگ نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یہ کرکٹ سے منسلک ہر شخص کے لئے اور پورے کلب کے لئے بڑے دکھ کی بات ہے کہ ریچل اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ وہ خاتون کرکٹرز میں معروف تھیں. وہ پہلی خاتون کرکٹر تھیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی چھاپ چھوڑی تھی۔ کرکٹ کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
” انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی ریچل کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو یاد کیا۔ وہ ویمن ٹیسٹ کرکٹ میں چھکا لگانے والی پہلی خاتون کھلاڑی تھیں ۔ یہ کارنامہ انہوں نے1963میں آسٹریلیا کے خلاف اوول ٹیسٹ میں انجام دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former england womens cricket captain rachael heyhoe flint dies in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply