جوانوں کے چہرے پر پڑنے والے ہر طمانچہ کے بدلے 100 جہادیوں کو مارو: گوتم گمبھیر

نئی دہلی: اپنے بیباک اسٹائل کے لیے شہ سرخیوں میں رہنے والے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے آزادی کے نعرے لگانے والے اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر پتھروں سے حملہ کرنے والے کشمیر کے نوجوانوں پر کرارا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہیے۔ ہندوستانی کھلاڑی نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں اور آزادی کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں کو بھی جم کر لتاڑا اور کہا کہ کسی ایک ہندستانی جوان کو پہنچنے والی چوٹ کے بدلے 100 جہادیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جانا چاہیے۔
گمبھیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے ہر جوان کے چہرے پر پڑنے والے ہر تھپڑ کے بدلے کم سے کم 100 جہادیوں کی جان لی جانی چاہیے۔جو بھی آزادی چاہتے ہیں وہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔ کشمیر ہمارا ہے۔34 سالہ بلے باز نے کہا کہ ہندستان مخالف لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارے قومی پرچم میں 3رنگ ہیں جس میں زعفران رنگ ہمارے غصے کی آگ، سفید جہادیوں کے کفن، سبز دہشت گردی کے خلاف نفرت کا رنگ ہے۔
قابل غور ہے کہ کے کے آر کے کپتان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی سی آر پی ایف جوان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں مشتعل بھیڑ نے سری نگر میں پولنگ بوتھ سے واپس لوٹ رہے ایک سی آر پی ایف جوان پر حملہ کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیری نوجوان اس جوان کے چہرے پر تھپڑ مار رہے ہیں اور اس پر کک اور مکےبرسا رہے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: For every slap on jawan kill 100 jihadis says gautam gambhir in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply