ممبران پارلیمنٹ اور فلمی ستاروں کے درمیان فٹ بال میچ نہرو اسٹیڈیم میں24جولائی کو

نئی دہلی:  بالی ووڈ ستاروں اور ممبران پارلیمنٹ کے درمیان 24 جولائی کو دارالحکومت کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہائی وولٹیج فٹ بال مقابلہ کھیلا جائے گا جس میں ممبر پارلیمنٹ بابل سپریو اور منوج تیواری اور رنبیر کپور، ابھیشیک بچن اور ڈنو موریہ آمنے سامنے ہوں گے۔
بالی وڈ ستاروں اور ممبران پارلیمنٹ کے درمیان اس فٹ بال میچ کا انعقاد دنیا بھر کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد کے ساتھ آدھونک آرٹ گیلری نے کیا ہے۔ اس ہائی پروفائل سیلیبرٹی میچ سے ہونے والی کمائی حکومت کے ‘سوچھ بھارت مشن’ اور ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو مشن’ کو دی جائے گی۔ممبران پارلیمنٹ کی ٹیم کے کپتان مرکزی وزیر مملکت بابل سپریو لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری اور فلم اداکار ڈنو موریہ نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ آل اسٹارس فٹ بال کلب میں رنبیر کپور، ارجن کپور، آدتیہ رائے کپور، ڈنو موریہ جیسے ستارے شامل ہیں۔ ممبران پارلیمنٹ کی ٹیم میں منوج تیواری، پریش ورما اور دیگر رہنما شامل ہیں۔یوگا گرو بابا رام دیو اس ممتاز کھیل پروگرام کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ اس میچ کا انعقاد پرنیرا انٹرنیشنل (نیویارک) کے سی ایم ڈی ڈاکٹر راجندر بھیانی اورآدھونک گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر اور اداکارہ پرینکا کوٹھاری کر رہے ہیں۔(یواین آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Football match between parliamentrians and film stars on 24 july in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply