مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای ڈیبو کرنے والا پہلا پاکستانی پہلوان

نیو یارک:شکاگو میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ علی پاکستان سے تعلق رکھنے والے پہلے پہلوان ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک نئے ریسلنگ ٹورنامنٹ کروزر ویٹ کلاسیک کے ذریعے مصطفیٰ علی کی اس مقابلہ میں رسائی ہوئیہے۔
یہ 32 افراد کا ٹورنامنٹ ہے جس میں دنیا بھر کے ریسلرز کو شریک کیا گیا ہے جن میں سے ایک مصطفیٰ علی بھی شامل ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اصل میں وہ اس شو کا حصہ نہیں بنتے مگر برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک ریسلر کو ویزہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کا فائدہ پاکستانی نڑاد ریسلر مسطفیٰ علی کو پہنچا۔
ایک انٹرویو کے دوران مصطفیٰ علی نے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں لڑنا میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، یہ وہ خواب ہے جس کے ساتھ میں بڑا ہوا، اس کے لیے میں 13 برسوں سے کوشش کررہا تھا، اسی کے لیے میری ہڈیاں ٹوٹیں، متعدد تقریبات کو نظر انداز کیا، ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں کھڑے ہونے کے لمحے کے جذبات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First pakistani wrestler mustafa ali set to make wwe debut in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply