سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز کے لیے فنچ آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان مقرر

میلبورن: سلامی بلے باز آرون فنچ کو سری لنکا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے مستقل کپتان ا سٹیون ا سمتھ چوٹ کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ آرون فنچ سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی -20 سیریز میں ٹیم کے نگراں کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
فنچ اس سے پہلے چھ ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچوں کی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ فنچ کو وکٹ کیپر میتھیو ویڈ چوٹ کی وجہ سے ہٹنے کے سب باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کپتان ا سمتھ کے علاوہ دھماکہ خیز سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر، آل راؤنڈر گلین میکسویل، عثمان خواجہ، وکٹ کیپر میتھیو ویڈ، تیز بولر مشیل اسٹارک اور جوش ہیز ل ووڈ سری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹوئنٹی -20 سیریز کا پہلا مقابلہ 17 فروری کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Finch to lead australia in t20 series against sri lanka in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply