فنچ اور اسمتھ کی ہاف سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرایا

کولمبو: (یو این آئی) جیمز فاکنر اور مشیل اسٹارک کی شاندار بولنگ کے بعد آرون فنچ اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی نصف سنچر ی کے ساتھ عمدہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو تین وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے 228رنز کے ہدف کا تعاقب 46.5اووروں میں ہی 7وٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فنچ نے 46 گیندوں پر 56 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ اسمتھ نے 58 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔میتھیو ویڈ نے 26 اور جارج بیلی نے 39 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دلرووان پریرا 48 رنز کے عوضتین وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔
سنداکن نے دو وکٹ لئے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور فاکنر نے میزبان ٹیم کے سات وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارک نے 10 اوور میں 32 رن پر تین وکٹ لئے اور وہ ساتھ ہی ون ڈے میں سب سے تیز 100 وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر نے میچ میں دھننجے ڈی سلوا کا وکٹ لیتے ہی پاکستان کے آف اسپنر ثقلین مشتاق کے دو عشرے پہلے قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر فاکنر کو ان کے چار وکٹ کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سری لنکا کی جانب سے وکٹ کیپر چنڈی مل کی اننگز نمایاں رہی انہوں نے 118گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 80رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔ بی کے مینڈس نے بھی ہاف سنچری بنائی۔ انہوں نے 95گیندوں پر 6چوکوں کے ساتھ 67رنز بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Finch smith help australia pass spin test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply