آسٹریلیا نے زمبابوے کو100رنز سے ہرایا

ہرارے :کپتان آرون فنچ کی172رنز کی طوفانی اننگز اور اس کی مدد سے آسٹریلیا کی ٹیم کے 229رنز کے بوجھ تلے دبی میزبان زمبابوے کو فاسٹ بولر اینڈریو ٹائے کی قیادت میں فاسٹ و اسپن بولنگ پر مشتمل اٹیک سے آسٹریلیا نے بری طرح پسپا کرتے ہوئے 100رنز سے ہرا دیا۔

ٹائے نے 3وکٹ لیے جبکہ دوسرے اتھ فاست بولر اگار نے دو اور اسٹان لیک، رچرڈسن میسکویل اور اسٹوانیس نے ایک ایک وکٹ لی۔229رنز کے تعاقب میں زمبابوے مقررہ20اووروں مین9وکٹ پر صرف 129رنز ہی بنا سکا۔ایس مائر 19گیندوںپر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وکٹ کیپر مورے نے 11گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 19،چیبھابھا نے10گیندوں پر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کے ساتھ18اور کپتان ماسا کاڈزا نے سات گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 10رنز بنائے۔ ٹرائینگولر سریز میں جس میں تیسری ٹیم پاکستان ہے زمبابوے کی یہ دوسری شکست ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف پہلا ہی میچ ہار چکی ہے۔فنچ کو مین آف دی میچ قرا دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Finch and tye lead rout of zimbabwe in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply