فخر زماں ،سنیل نرائن اور یاسرشاہ نے کوئٹہ گلائیڈرز پر لاہور قلندرز کی جیت میں اہم رول ادا کیا

شارجہ:لاہورقلندرز نے افتتاحی بلے باز فخر زماں کی شاندار اننگز جس میں انہوں نے 50گیندوں پر 9چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے94رنز بنائے اور پھر سنیل نرائن اور یاسر شاہ پر مشتمل اسپن اٹیک کی مدد سے کوئٹہ گلاڈئیٹرز کو 17رنز سے ہرا دیا۔ 187رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ20اووروں میں 6وکٹ پر 169رنز ہی بنا سکی۔
جوبی افریقی بلے بازآر آر روسو22گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 42رنز بناکرنمایاں رہے۔ انگلستان کے جیسن رائے نے26بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے36 بنائے اور کپتان سرفراز احمد نے 19بالوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔لاہور کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نرائن اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹ لیے۔
اس سے قبل کوئٹہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور فخر زماں کی 94نز کی شاندار اننگز اور وکٹ کیپر گلریز صدف کے42رنز کے تعاون سے مقررہ20اووروں میں 4وکٹ پر 186رنز بنائے۔
گلریز نے 27گیندوں کی اپنی اننگز میں3چوکے اور دو چھکے لگائے۔سنیل نرائن نے 14گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکا لگا کر صدف کے ساتھ5ویں وکٹ کے لئے28گیندوں پر 45رنز بنا کر اس پارٹنر شپ کو میچ وننگ پارٹنر شپ بنا دیا۔فخر زماں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fakhar zamans blitz topples quetta gladiators in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply