فخر زماں نے ڈبل سنچری کے ساتھ ساتھ پہلی وکٹ کے لیے ٹریپل سنچری پارٹنر شپ کر کے نئی تاریخ رقم کی

بلاوایو: زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سریز میں گذشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ 9وکٹ سے جیت کر پاکستان نے ناقابل شکست3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی سریز کو اس وقت مزید تاریخی بنا دیا جب چیف کوچ و سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اور فخر زماں پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے304رنز کی پارٹنر شپ کر کے پہلے وکٹ کے لیے پہلی ٹریپل سنچری شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ انفرادی و ٹیم سطح پر بھی کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے۔

فخر زماں نے ڈبل سنچری بنا کر جہاں ایک طرف 21مئی1997کو چنئی میں ہندوستان کے خلاف سعید انور کا 194 رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑا وہیں پاکستان کی طرف سے ون ڈے میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

یوں تو پاکستان نے50اووروں میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر399رنز بنا کر کسی بھیٹیم کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا لیکن ایک رنز کے فرق سے400رنز کے مجموعے سے چوک گیا۔

اگر 400رنز بنجاتے تو پاکستان کی طرف سے پہلی بار 400رنز کی اننگز کھیلنے کا ایک نیا ریکارڈ بن جاتا۔ اور یہ ان معنوں میں اور زیادہ یادگار ریکارڈ ہوتا کیونکہ ایک ہی اننگز میں تین ریکارڈ قائم ہوتے۔

پہلے وکٹ کے لیے ٹریپل سنچری پارٹنر شپ، فخر زماں کی ڈبل سنچری، امام الحق کی سنچری اور ٹیم کا400کا اسکورریکارڈ ہوتا اور ترتیب اس طرح ہوتی سنچری(امام الحق113) ڈبل سنچری(فخر زماں210)، ٹریپل سنچری پارٹنر شپ(امام الحق و زماں)اور 400اننگز کا اسکور۔لیکن ایک رن کے فرق سے پاکستان یہ انوکھا ریکارڈ بنانے سے چوک گیا۔اس سے قبل پاکستان کا زیادہ سے زیادہ اسکور385تھا جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fakhar smashes pakistans first double odi ton after record opening partnership in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply