پاکستان نے فائنل میں زماں کی سنچری کی مدد سے آسٹریلیا کو ہرا کر سہ ملکی کرکٹ ٹرافی جیت لی

ہرارے: افتتاحی بلے باز فخر زماں کی 91رنز کی طوفانی اننگز کی مدد سے پاکستان نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی کرکٹ ٹرافی جیت لی۔

زمبابوے میں ہرارے اسپورٹس کلب میں184ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے بڑا مایوس کن آغاز کیا ور ابھی اسکور بورڈ پر دو رنز ہی دکھائی دے رہے تھے کہ پاکستان افتتاحی بلے باز صاحبزادہ فرحان اور حسن طلعت کی وکٹوں سے محروم ہو گیا۔لیکن حالات نازک دیکھ کر کپتان سرفراز خود میدان میں اترے اورزماں کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے تیزی کے ساتھ45رنز بناکر ساتھی بلے بازوں کواننگز سنبھالنے کا موقع دیا۔ان کے باقی بلے بازوں نے بھی انہیں مایوس نہیں کیا اور فخر زماں کےساتھ مل کر ٹیم کو ہدف پار کرادیا۔

سرفراز کے بعد شعیب ملک نے فخر زماں کا خب ساتھ نبھایا اور 37گیندوں پر 43رنز کی اننگزکھیلنے کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 107رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو نہ صرف نامساعد حالات سے نکال لیا بلکہ جیت کی دہلیزتک پہنچا دیا۔ملک نے 3چوکے اور ایک چھک لگایا۔رہی سہی کسر زماں کے ساتھ مل کر آصف علی نے کر دی۔انہوں نے 11گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17رنز بنائے اور زماں کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 33رنز کی غیر مفتوح پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو ہدف پورا کرادیا۔

فخر زماں نے اپنی اننگز میں 46بالوں کو سامنا کیا اور 12چوکے اور تین چھکے لگائے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر مردہ پچ پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 8وکٹ پر183رنز بنائے۔ شارٹ نے 53گیندوں پر 7چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 76اور آرون فنچ نے 27گیندوں پر 47رنز بنائے اور دو چوکے اور تین چھلے لگائے۔پاکستان کی طرف سے اسٹ بولر محمد عامر 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کو دو اور فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی کو ایک ایک وکٹ ملی۔ زماںکو مین آف دی میچ اور میچ آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fakhar seals record chase for pakistan in final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply