فیض فضل کی ڈیبو ہاف سنچری کی مدد سے ٹیم انڈیا کا زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ

ہرارے:  پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے افتتاحی بلے باز فیض فضل اور ساتھی افتتاحی بلے باز لوکیش راہل کی ہاف سنچریوں کی مدد سے زمبابوے کو 10وکٹ سے شکست دے کر کلین سوئپ کرتے ہوئے تین میچوں کی سریز 3-0سے جیت لی۔
124رنز کے تعاقب میں ٹیم انڈیا کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور راہل و فیض پر مشتمل افتتاحی بلے بازوں کی جوڑی نے زمبابوے کے کپتان اے جی کریمر کی ہر چال ناکام بناتے ہوئے اطمینان سے منزل کی جانب پیش رفت جاری رکھی اور 22ویں اور کی5ویں گیند پر جیت کا رن بنا کر ہدف پار کر لیا۔اس دوران راہل اور فیض نے اپنی ہاف سنچریاں بھی مکمل کر لیں۔
راہل 70گیندوں پرچار چوکوں اور دو چھکوں اور فیض فضل 61بالوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے قبل بومرا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے زمبابوے کی پوری ٹیم کو 42.2اووروں میں محض123رنز پر ہی آو¿ٹ کر دیا۔ایک موقع پر جس وقت ٹیم کا اسکور 3وکٹ پر104رنز تھا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ زمبابوے اس بار ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے گا ۔
لیکن میڈیم پیسر بومرانے اپنے چھٹے اوور کی لگاتار گیندوںپر مروما اور چگمبورا کو اور پھر لگاتار اووروں(7اور8) کی تیسری اور چوتھی گیند پر متم بامی اور موپاریوا کو آو¿ٹ کر کے زمبابوے کا ایک بڑا اسکور بنانے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
اور پوری ٹیم کو محض123پر آو¿ٹ کرنے میں زبردست تعاون دے کر ٹیم انڈیا کے9 بلے بازوں کو کریز پر آنے سے بچا لیا۔کے ایل راہل کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Title: faiz fazal makes half century on debut in clean sweep | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply