فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹ سے ہرایا

بلاوایو:قلیل اسکور کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹ سے شکست دے کر 5 ون ڈے میچوں کی سریز میں 3-0سے برتری حاصل کر کے سریز اپنے نام کر لی ۔

68رنز ہدف کا تعاقب پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9.5اووروں ٰمیں ہی پورا کر لیا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی ۔لیکن پاکستان کے بولروں خاص طور پر میڈیم پیسر فہیم اشرف نے زمبابوے کے بلے بازوں کو ٹکنے کا موقع نہیں دیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹ لیتے رہے۔اور 25.1میں ہی زمبابوے کی اننگز 67رنز پر سمیٹ دی۔

افتتاحی بلے باز چیبھابھا28گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے16رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ دہائی کے ہندسہ مین پہنچنے والے باقی دو بلے باز 10-10رنز ہی بنا سکے۔دونوں نے ہی ایک ایک چوکا لگایا۔ 8بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی آو¿ٹ ہو گئے۔ فہیم اشرف نے پانچ اور جنید خان نے دو وکٹ لیے جبکہ یاسر شاہ۔عثمان خان اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

68رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے امام الحق کی وکٹ کے عوض پورا کر لیا۔امام الحق اننگز کی پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے ۔انہیں فاسٹ بولر موزابانی نے وکٹ کیپر مرے کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرایا۔فخر زماں نے 24بالوں پر43رنز بنائے جس میں انہوں نے 8چوکے لگائے۔ بابر اعظم نے34گیندوں پر3چوکوں کے ساتھ19رنز بنائے۔فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Faheem five for razes zimbabwe in record win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply