روہت شرما نے کولن مونرو کا ریکارڈ برابر کیا

نئی دہلی: ہندوستان کے جارحانہ انداز سے بلے بازی کرنے والے افتتاحی بلے باز روہت شرما نے انگلستان کے خلاف برسٹل میں سریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں تین سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز کولن مونرو کے بعد دوسرے بلے باز ہیں۔ ان دونوں میں بس یہ فرق ہے کہ مونرو کی تینوں سنچریاں نیوزی لینڈ کی فتح کا باعث بنیں ۔

جبکہ روہت کی تین سنچریوں میں سے پہلی سنچری اس وقت رائیگاں گئی تھی جب 2015میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں 106رنز کی اننگز پر پانی پھیرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 3وکٹ پر 200کا ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا تھا۔ لیکن آئندہ دونوں سنچریاں ہندوستان کو جیت کی سوغات دینے کا باعث بنیں۔ دوسری سنچری 22دسمبر کو سری لنکا کے خلاف اندور میں بنائی گئی تھی۔ جس میں روہت نے118رنز بنائے تھے۔

انہوں نے یہ تین سنچریاں بنگلہ دیش، ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائیں۔ ان میں سے بھی دو سنچریاں انہوں نے اپنے ہوم گراو¿نڈ ماو¿نٹ مونگانیو میں اور ایک ہندوستان کے شہر راجکوٹ میں بنائی۔لیکن روہت کی یہ سنچری ان معنوں میں کافی اہم ہے کہ اس سے ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کو اسی کی سرزمین پر پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سریز5-1سے ہرانے کے بعد بیرون ملک اور وہ بھی سرزمین انگلستان پر پہلی بار ٹی ٹونٹی میچوں کی کوئی سریز جیتی گئی ہے۔

اس سریز جیت پر سابق کرکٹرز نے ٹیم انڈیا اور روہت شرما کی زبردست مدح سرائی کی ۔ٹیم انڈیا کی تعریف کرنے میں سچن ٹندولکر، وی وی ایس لکشمن اور وریندر سہواگ پیش پیش رہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex cricketers congratulate team india and rohit in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply