یورو کپ میں جرمنی۔پولینڈ میچ ڈرا، آئرلینڈ نے یوکرین کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا

پیرس: اگر میزبا فرانس یورو کپ 2016کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا پہلا ملک بناتھا تو جمعرات کو یوکرین ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والا پہلا ملک بنا۔ یوکرین کو آئر لینڈ نے2-0سے ہرا کر جہاں پر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے اپنے امکانات روشن رکھے وہیں دوسری جانب یوکرین کو بھی باہر کا راستہ دکھا دیا۔
آئر لینڈ کی ٹورنامنٹ میں 34سال بعد یہ پہلی جیت ہے۔آئرلینڈ کی طرف سے پہلا گول باکس کے اندر سے لی گئی فری کک سے گریتھ میکالے نے 49ویں منٹ میں کیا ۔جو کھیل کے مقررہ90منٹ تک میچ کا واحد گول رہا۔لیکن جب6منٹ کا انجیوری ٹائم دیا گیا تو آئرلینڈ نے اپنے حملوں میں اور بھی شدت پیدا کر دی اور آخر کار اسے ایک اور گول کرنے کاموقع مل گیا۔
اسٹورٹ ڈلاس کے ایک زور دار شاٹ کو یوکرین کے گول کیپر نے روک دیا لیکن ریباو¿نڈ پر نیال میک گن نے گول کر کے اسکور2-0کر دیا۔ جرمنی اور پولینڈ کا میچ بغیر گول کے برابر رہا۔ اگرچہ اتوار کو شمالی آئرلینڈ کے خلاف میچ وننگ گول کرنے والے ارکاڈیوز کو گول کرنے کا شاندار موقع ملا لیکن وہ اسے بھنا نہ سکے ۔
دوسری جانب متبادل کھلاڑیوں کی میدان مین آمد انگلستان کے حق میں نیک شگون ثابت ہوئی کیونکہ دونوں ہی گول دونوں ہاف مین متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنے والے جامی وارڈی اور ڈینیل اسٹریج نے کیے۔

Title: euro cup 2016 germany draws england wins and ukraine out of the tournament | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply