یورو کپ کے میچ میں اٹلی نے بلجیم کو اور اسپین نے چیک جمہوریہ کو ہرایا

لیون: مڈ فیلڈر ایمنولے گیا چیرینی اور اسٹرائیکر گرازینیو پیلے کے شاندار گول اور برزاگلی، بونوسی اور سیلیانی (بی بی سی) پر مشتمل دفاعی دیوار کی مدد سے اٹلی نے یورو کپ 2016کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کی نمبر دو ٹیم بلجیم کو 2-0سے شکست دے دی۔ بلجیم کو ٹورنمانٹ سے باہر ہونے سے بچنے کے لیے اب اپنے اگلے میچ میں آئر لینڈ کو ہر حال میں شکست دینا ہو گی۔
اگرچہ میچ کے آغاز سے کم و بیش اختتام تک گیند پر زیادہ تر بلجیم کے کھلاڑیوں کا ہی قبضہ رہا اور ایڈن ہزارڈ، کیون ڈی برائن اور رومیلو لکاکو پر مشتمل اس کے ہراول دستہ نے کئی خوبصورت موو بنا کر زبردست حملے کیے اور کئی بار اپنے ہاف سے بڑے جارحانہ اور منصوبہ بند طریقہ سے اٹلی کے گول پوسٹ پر حملہ آور ہوئے لیکن ڈی کے قریب یا کبھی عین گول پوسٹ کے قریب پہنچنے کے بعد ان کی ہمت جواب دے جاتی تھی اور وہ اٹلی کی دفاعی دیوار توڑنے میں ناکام ہو جاتے تھے۔
اور اگر دور سے گول میں تبدیل ہونے والا شاٹ مارا بھی تو اٹلی کے تجربہ کار گول کیپر اور کپتان گینلوئیگی بفون اس شاٹ کو کارنر پر ہی ٹال دیا کرتے تھے۔ایک دوسرے میچ میں یورپی چمپین شپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کا خواب آنکھوں میں سجائے فرانس پہنچنے والے اسپین نے بارسلونہ کی جانب سے کھیلنے والے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیک کے شاندار گول کی بدولت چیک جمہوریہ کو1-0سے ہرا دیا۔ ٹولوس شہر مین کھیلے گئے اس میچ میں بارسلونہ کے حریف ریال میڈرڈ کے بارے میں نہایت غلیظ تبصرے کرنے پر ہسپانوی پرستاروں کی تنقیدوں کا شکار بننے والے پیک اس وقت غیر متوقع طور پر ہیرو بن گئے جب انہوں نے کھیل ختم ہونے سے تین منٹ پہلے میں آف دی میچ آندرےز انیستا کے کراس پر گول کر کے اسپین کی جیت کی مہر ثبت کر دی
۔ایک دیگر میچ مین سویڈن اور جمہوریہ آئر لینڈ ایک ایک گول سے برابر رہے جس سے ان دونوں نے ہی پری کوارٹر فائنل میں داخلے کے اپنے امکانات ماند نہ پڑنے دیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: euro 2016 italy down belgium and spain down czech republic in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply