سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی ،لیکن ٹیم نے 30رنز کم بنائے:ایون مورگن

کارڈف: چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے میں نیوزی لینڈ کو 87 رن سے شکست دے کر سب سے پہلے سیمی فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے جیت پر خوشی تو ظاہر کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ٹیم اور اچھا کھیل سکتی تھی۔ جیت کے بعد مورگن نے کہاکہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہماری ٹیم سب سے پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ جیت ضرور حوصلہ بڑھانے والی ہے لیکن میرے خیال سے ہم اور اچھا کھیل سکتے تھے۔
ہم نے بلے بازی کرتے وقت کم از کم 30 رنز کم بنائے اور پھر گیندبازی میں بھی بہتری کی گنجائش رہ گئی تھی۔ مورگن نے کہا کہہم ٹورنامنٹ میں آدھا راستہ طے کر چکے ہیں۔ ہماری اب تک کی کارکردگی تسلی بخش کہی جا سکتی ہے لیکن ہمیں آگے اہم میچ کھیلنے ہیں اور اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہگیند بازوں کو بلے بازوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ گیندبازوں کو اپنے کھیل میں مزید جارحیت پیدا کرنی ہوگی۔ ٹیم کے کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے اور امید ہے کہ وہ آگے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eoin morgan says englands champions trophy semi final place not enough to satisfy his side in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply