ایک انگلش کرکٹ کلب18رنز پر آؤٹ

لندن: کرکٹ کی تاریخ میں نہایت مایوس کن بیٹنگ میں سے ایک قرار دیے جانے والے واقعہ میں بیکن ہام کرکٹ کلب نام کا ایک انگلش کرکٹ کلب ایک میچ میں محض18رنز پر آؤٹ ہو گیا۔

شیفرڈ نیمے کینٹ کرکٹ لیگ میں بیکسلے کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں بیکن ہام 49منٹ کی اننگز میں11.2اووروں میں صرف18رنز ہی بنا سکا۔ڈیڑھ سو سال پرانے اس کلب کی تاریخ میں بیکن ہام پہلی بار اتنے قلیل اسکور پر آؤٹ ہوا ہے۔

بیکن ہار کی اس برباد اننگز میں اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کھلاڑی کیلم میک لیوڈ کا رہسا جنہوں نے فاسٹ باؤلنگ کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے محض5رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

رہی سہی کسر ساتھی باؤلر جیسن بین نے12رنز دے کر چار وکٹ لے کر پوری کر دی۔بیکن ہام کے کپتا ن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

لیکن وہ انہیں اس وقت ہی بہت مہنگا لگا جب ابھی بورڈ پر9کا ہندسہ ہی جھول رہا تھا کہ ان کے چار بلے باز آؤٹ ہو گئے۔ جب تک ٹیم سنبھلتی میک لیوڈ ور جیسن اپنا کام پورا کر چکے تھے ۔

جیسن بین نے 12ویں اوور میں الیکس شانکس کو آؤٹ کر کے ٹیم کی مشکل آسان کر دی۔بیکن ہام کے پان کھلاڑی اپنا کھات تک نہ کھول سکے۔ جبکہ ٹیم کی طرف سے 3 بلے باز لیکزینڈر سین، ولیم میکویکر اور کیلم لینوکس 4-4رنز بنا کر نمایاں رہے۔بیکسلے نے جیت کا مطلوبہ19رنز کا ہدف محض3.3اووروں میں ہی پور کر لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: English cricket club bowled out for 18 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply