انگلستان کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شوٹ کر کے کوارٹر فائنل میں داخل

ماسکو : کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کے مختلف جسمانی اعضاءکو چوٹ پہنچانے کی نیت سے جان بوجھ کر فاؤل کرنے اور ریفری کا جیب سے بار بار پہلا کارڈ نکالنے کے سائے میں انگلستان نے کولمبیا کے ساتھ ریگولر اور پھر ایکسٹرا ٹائم میں 1-1کی برابری کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-3سے شکست دے کر ورلڈ کپ فٹبال2018کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

پیلی جرسی میں ملبوس کولمبیائی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف سے ہی کچھ ایسا انداز اختیار کیا کہ ریفری کو کئی بار جیب میں ہاتھ ڈالنا پڑا ۔کولمبیا والوں کی یہی حکمت عملی ان کی شکست کا باعث بن گئی ۔کیونکہ فٹبال کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی ککین لگانے کا خمیازہ پیلی جرسی کو بھگتنا پڑا اور انگلستان نے کئی مربوط حملے کرنے کے باوجود گول کرنے میں ناکامی اور پہلا ہاف ڈرا کھیلنے کے بعد آخر کار پیلی جرسی کے کھلاڑیوں کو ڈی کے اندر بھی ایسی غلطی کرنے پر مجبور کر دیا کہ انگلستان کو وہ گول مل گیا جس کی اسے تلاش تھی۔

کولمبیائی کھلاڑیوں نے 6فٹے اسٹرائیکر ہیری ایڈورڈ کین کو اصل نشانہ بنا رکھا تھا اور اس کے پیر ،کلائی اور سر و گردن کو نشانہ بناتے بناتے دوسرے ہاف کے 12ویں منٹ میں کارلوس سانچیز نے کین کو ڈی کے اند عین اس وقت ہاتھ پکڑ کر کھینچا جب وہ گول پوسٹ کے اتنے قریب تھے کہ کسی بھی گول کر سکتے تھے۔ ریفری نے پیلا کارڈ نکالنے اور انگلستان کو پنالٹی دینے میں بلکہ بھی تاخیر نہیں کی اور کین نے گول جکر کے انگلستان کا 1- 0کی سبقت دلادی۔

جسے میچ کا اصل وقت ختم ہونے کے بعد انجیوری ٹائم کے تیسرے منٹ میں دفاعی کھلاڑی ییری مینا نے گول کر کے برابر ر دیا۔اور میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ییری مینا کے اس گول پر کولمبیا کی پوری ٹیم، بنچ کھلاڑی ،اسٹاف اور اسٹیڈیم میں موجود کولمبیاکے شیدائی خوشی سے ایسے ناچ رہے تھے گویا یہ میچ وننگ گول کیا گیا ہے۔ پنالٹ شوٹ آؤٹ میں انگلستان کی طرف سے کین، مارکوس رشفورڈ، کیرن ٹریپئیراور ایرک ڈیر نے کامیاب ککیں لگائیں جبکہ کولمبیا کی جانب سے لوئس موریل،جان کواڈ راڈواور رڈامیل فلاکاؤ ہی ککس کو گول میں بدل سکے۔انگلستان کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ سویڈن سے ہوگا جو سوئزر لینڈ کو ہرا کر آخری8میں پہنچی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Englands historic penalty shootout win over colombia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply