انگلستان کی کرکٹ ٹیم کا نومبر میں دورہ ہند کا آغاز راجکوٹ ٹسٹ سے کرے گی

نئی دہلی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نومبر میں ہندستان کے دورے پر آئے گی جہاں تین ماہ تک چلنے والے اس طویل دورے میں میزبان ہندستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی اس سیریز کے پروگرام کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ کا 2016۔17 کا یہ ہندستان دورہ تین ماہ تک چلے گا جس کی شروعات9 نومبر سے ہوگی اور آخری میچ یکم فروری 2017 کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ اپنے ہندستان کے دورے میں پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز کھیلے گا جس کا پہلا میچ نو سے 13 نومبر تک راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک ویزاگ، تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک موہالی، چوتھا ٹیسٹ آٹھ سے 12 دسمبر تک ممبئی اور پانچواں ٹیسٹ 16 سے 20 دسمبر تک چنئی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے طویل پروگرام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 جنوری کو پنے، دوسرا ون ڈے 19 جنوری کو کٹک اور تیسرا ون ڈے 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 26 جنوری کو کانپور، دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور اور تیسرا اور دورے کا آخری میچ ایک فروری کو بنگلور میں کھیلا جائے گا جس کے ساتھ انگلینڈ دورے کا اختتام ہو جائے گا۔انگلینڈ دورے کو لے کر ہندستانی ٹیم کے چیف کوچ انل کمبلے نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بطور کھلاڑی کئی سیریز کھیلی ہیں۔لیکن یہ پہلا موقع ہے جب میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی طویل سیریز میں ایک کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ وابستہ ہو رہا ہوں۔میں اس دورے کو لے کر بہت ہی خوش ہوں۔انگلینڈ کے ساتھ ہوم سیریز کے پروگرام کا اعلان کرنے کے بعد بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں کمبلے کے ساتھ ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
وراٹ نے بھی آئندہ انگلینڈ سیریز کو لے کر جوش دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز بہت سخت رہے گی۔انگلینڈ دنیا کی مضبوط ٹیموں میں سے ہے اور دونوں ہی ٹیمیں کرکٹ کے میدان پر سخت چیلنجوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ایسے میں گھریلو میدان پر ہم بہترین اور دلچسپ کرکٹ کی توقع کر سکتے ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Englands five test tour of india to start in rajkot in november in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply