ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی سریز کھیلنے انگلستان کی کرکٹ ٹیم ہندوستان پہنچ گئی

ممبئی: ایلیسٹیر کک کی کپتانی والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم 9 نومبر سے شروع ہو رہے اپنے ہندستانی دورے کے لیے بدھ کو بنگلہ دیش سے ممبئی پہنچ گئی۔ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ ، تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہندستان پہنچی ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔
ہندستان کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز نو نومبر سے ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے جس کا پہلا میچ 9 سے 13 نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کی بنگلہ دیش دورے پر کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی اور ہندستان کے خلاف سیریز سے پہلے بھی اس کا کوئی پریکٹس میچ نہیں ہو گا۔ مہمان ٹیم کا پانچ نومبر کو ایک ٹریننگ سیشن کرکٹ کلب آف انڈیا میں منعقد ہوگا۔
اس کے بعد وہ راجکوٹ پہلے ٹیسٹ کیلئے روانہ ہوگی۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندستانی کی 15 رکنی ٹیم کی بدھ کو اعلان کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: England team arrives in india for tests and t20s in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply